اسحاق ڈار، چوہدری نثار کی رکنیت ختم کرنیکا معاملہ، الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم منظور


تنویر علی

08th April, 2021
Square ad 300 x 250

حکومت کا بڑا فیصلہ، اسحاق ڈار اور چوہدری نثار علی خان کی رکنیت ختم کرنے کا معاملہ، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم منظور کرلی ہے۔

آرڈیننس کے مطابق منتخب نمائندہ 60 دنوں کے اندر حلف نہ لے تو نشست خالی ہو جائے گی۔

آرڈیننس جاری ہونے کے بعد الیکشن کمیشن ایسے نمائندوں کو ڈی نوٹیفائی کرے گا۔

واضح رہے کہ چوہدری نثار قومی اسمبلی کا الیکشن ہار گئے تھے تاہم پنجاب اسمبلی کا الیکشن جیت گئے تھے، چوہدری نثار نے ابھی تک اسمبلی میں آ کر حلف نہیں لیا اور نہ ہی کبھی اجلاس میں شریک ہوئے۔