تخم بالنگا کے استعمال کے صحت پر حیرت انگیز فوائد

تخم بالنگا کے استعمال سے صحت پر جادوئی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ماہرین غذا ئیت کے مطابق تخم بالنگا وٹامنز، منرلز اور فائبر سے بھرپور غذا ہے، اس میں دودھ کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ کیلشیم اورسیٹریس پھلوں کے مقابلے میں سات گنا زیادہ وٹامن سی پایا جاتا ہے، یہ تاثیر میں ٹھنڈا اور فوائد میں بے مثال ہے۔

 خیال رہے کیونکہ غذائی ماہرین کی جانب سے تخم بالنگا کا استعمال بچوں کو کروانے سے منع کیا جاتا ہے۔

تخم بالنگا کے استعمال سے حاصل ہونے والے دیگر فوائد مندرجہ ذیل ہیں:

تخم بالنگا ہڈیوں کے لیے نقصان دہ فاسفورس کو اپنے اندر جذب کر لیتا ہے اور اس میں موجود کیلشیم کی بڑی مقدار ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے، اس کے علاوہ اس بیج میں زِنک کی موجودگی مُنہ اور دانتوں کی صحت کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوتی ہے۔

فائبر سے بھرپور تخم بالنگا معدے اور آنتوں کی صفائی کا سبب بنتا ہے، یہ معدے کو متحرک کرتا ہے اور غذا ہضم کرنے کے لیے معدے کی کارکردگی بڑھا دیتا ہے، غذا کے ہضم ہونے اور اخراج کے دوران جسم میں موجود فاسد مادوں کے صفائے کا بھی باعث بنتا ہے ۔

تخم بالنگا کے استعمال سے جسم میں موجود انسولین کے نظام کو زیادہ کام نہیں کرنا پڑتا جس کے سبب شوگر جیسی بیماری سے بھی بچاؤ ممکن ہوتا ہے۔

اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہونے کے سبب تخم بالنگا کا استعمال دل کے لیے انتہائی مفید ہے، یہ دل کی بند نالیوں کو کھلولتا ہے اور جسم پر عمر کے آنے والے اثرات کو سست کر دیتا ہے، کولیسٹرول لیول متوازن بناتا ہے۔

جوڑوں کے درد سے نجات ملتی ہے، پر سکون نیند میں بہتری آتی ہے، آنتوں کی صفائی عمل میں آتی ہے اور نظام ہاضمہ درست اور متحرک ہوتا ہے۔

جسمانی قوت میں اضافہ ہونے سمیت روزانہ کی بنیاد پر استعمال سے اضافی وزن میں بھی واضح کمی واقع ہوتی ہے۔

اومیگا تھری فیٹی ایسڈز، اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات، فائبر، آئرن اور کیلشیم اور دیگر معدنیات سے بھر پور تخم بالنگا قدرت کی جانب سے انسان کے لیے صحت کا ایک خزانہ ہے۔

تخم بالنگا کے صرف ایک اونس میں 14 گرام فائبر پایا جاتا ہے جو کہ نشاستہ کی روزانہ کی مطلوبہ مقدار کا نصف سے زیادہ حصہ بنتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق تحقیق سے یہ بات ثابت ہوتی ہے تخم بالنگا کے استعمال سے ڈپریشن جیسے مرض کا علاج ممکن ہوتا ہے، ماہرین کے مطابق تخم بالنگا اومیگا 3سے مالا مال ہے اس لیے انسان کے مزاج کو مثبت اور اسے خوشگوار بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

Published by
اریبہ نثار
  • تازہ ترین
May 26, 2021

پاکستان میں کورونا سے آج مزید 83 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 83 افراد جان کی بازی ہار گئے جس…

  • تازہ ترین
  • پاکستان
May 26, 2021

پاکستان میں مزید 2781 افراد میں کورونا کی تشخیص

پاکستان میں آج مزید 2781 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد…

  • تازہ ترین
  • پاکستان
May 26, 2021

پاکستان نے عالمی مقدمہ بازی میں بڑی کامیابی حاصل کر لی، فرخ حبیب

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی مقدمہ…

  • تازہ ترین
  • پاکستان
May 26, 2021

پی ڈی ایم کا حکومت گرانے کا شو فلاپ نکلا،کنول شوزب

پی ٹی آئی کی رہنما کنول شوزب نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا…

  • تازہ ترین
  • پاکستان
May 26, 2021

وزیراعظم اس قوم کے ایک ایک پیسے کی حفاظت کریں گے ، فیصل جاوید

 سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس قوم کے ایک ایک…

  • تازہ ترین
  • پاکستان
May 25, 2021

وفاقی حکومت سندھ میں پانی کی ترسیل میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت غیرقانونی طور…