عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ بھارت میں حالیہ بڑے اجتماعات سمیت دیگر عوامل نے بھی کورونا وبا پھیلانے میں کردار اداکیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت میں کورونا مریض اسپتالوں کا رخ کررہے ہیں جو مسئلے کا سبب بن رہا ہے،کورونا مریضوں کی گھر میں رہتے ہوئےبھی دیکھ بھال کی جاسکتی ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں کورونا وائرس کی تین اقسام تیزی سے وائرس پھیلانے کا سبب ہوسکتی ہیں لیکن بھارت میں حالیہ بڑے اجتماعات سمیت دیگر عوامل نے بھی کورونا وبا پھیلانے میں کردار اداکیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے مزید کہا کہ بھارت میں کورونا مریضوں کیلئے چار ہزار آکسیجن کنسنٹریٹرز بھجوانے کیلئے کام کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
