Advertisement
Advertisement
Advertisement

واٹس ایپ کا وہ فیچر جس کا صارفین عرصے سے مطالبہ کررہے ہیں

Now Reading:

واٹس ایپ کا وہ فیچر جس کا صارفین عرصے سے مطالبہ کررہے ہیں
واٹس ایپ
Advertisement

واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین مسیجنگ ایپلیکیشن ہے جس کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہے اور نئی پرائیویسی کے تنازع کے باوجود اس تعداد میں کچھ زیادہ کمی آنے کا امکان نہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہےکہ فیس بک کی زیرملکیت اس ایپ میں ایک خامی موجود ہے اور وہ یہ کہ اگر اینڈرائیڈ صارف آئی او ایس یا آئی فون استعمال کرنے لگے تو وہ اپنی واٹس ایپ چیٹس اس میں منتقل نہیں کرپاتے۔

ایسا ہی آئی فون صارفین کے ساتھ بھی ہوتا ہے جو اینڈرائیڈ پر سوئچ ہونے پر اپنے واٹس ایپ ڈیٹا سے محروم ہوجاتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ صارفین کی جانب سے اس فیچر کا مطالبہ کافی عرصے سے کیا جارہا تھا اور اب لگتا ہے کہ کمپنی نے ان کا مطالبہ تسلیم کرلیا ہے۔

 واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ

Advertisement

https://wabetainfo.com/whatsapp-to-allow-chat-history-migration-between-ios-and-android/

  نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ میسجنگ ایپ میں چیٹ مائیگریشن فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے جو صارفین کو اینڈرائیڈ سے آئی فون میں اپنی چیٹس منتقل کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

ویسے تو واٹس ایپ میں پہلے ہی چیٹ بیک اپ فیچرز موجود ہیں تو ایک سے دوسرے آپریٹنگ سسٹم میں براہ راست واٹس ایپ چیٹ لاگ کو منتقل نہیں کیا جاسکتا۔

یہ کراس پلیٹ فارم مائیگریشن فیچر اس وقت آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے لہذا ابھی کہنا مشکل ہے کہ یہ صارفین کو کب تک دستیاب ہوسکے گا۔

درحقیقت یہ فیچر تو ابھی ایپ کے بیٹا چینیل پر بھی دستیاب نہیں تاہم وہ اس کی ایک جھلک ضرور دیکھ سکتے ہیں۔

یہ نیا فیچر ملٹی ڈیوائس سپورٹ کے لیے بھی کارآمد ہوگا کیونکہ اس چیٹ مائیگریشن ٹول سے صارفین کو ایک اکاؤنٹ کے تحت کئی ڈیوائسز کو منسلک کرنے کی سہولت مل سکے گی۔

Advertisement

چیٹ مائیگریشن کے لیے کئی تھرڈ پارٹی ایپس موجود ہیں مگر واٹس ایپ ان کو سپورٹ نہیں کرتا بلکہ سیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دیتا ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ چیٹ مائیگریشن فیچر کا طریقہ کار کیا ہوگا تاہم ایسا لگتا ہے کہ اس کے تحت صارفین کو آئی او ایس یا اینڈرائیڈ پر ایپ کو اپ ڈیٹ کرنے کا کہا جائے گا، جس کے بعد چیٹ ایک سے دوسری ڈیوائس میں منتقل کی جاسکے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واٹس ایپ میں نئے فیچر کا اضافہ؛ جو صارفین کی بڑی پریشانی کا حل ثابت ہوگا
دنیا کی 103 زبانوں میں خلائی پیغام اکتوبر میں روانہ کیا جائے گا
اے آئی سے متعلق دنیا کا پہلا قانون پیش کردیا گیا
ٹک ٹاک سے پیسے کمانا اب مزید آسان
واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لئے ایک اور فیچر متعارف کروادیا
واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر