وزیر اعظم عمران خان نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کی سمری کی منظوری دے دی ہے ۔
ذرائع کے مطابق24 گھنٹوں میں وفاقی کابینہ سرکلر سمری کے ذریعے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کی منظوری دے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران تحریک لبیک کے 2063 کارکن گرفتار ہوئے ہیں جبکہ 115 ایف آئی آر درج کی گئیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی 30 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا اور تحریک لبیک کی پرتشدد کارروائیوں سے 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 580 زخمی ہوئے ہیں۔
یاد رہے اس سے قبل اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ٹی ایل پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک پر پابندی لگانے کا فیصلہ پنجاب حکومت کی درخواست پر اینٹی ٹیرارزم ایکٹ کے تحت کیا گیا ہے۔
شیخ رشید نے کہا تھا کہ میں خود ختم نبوت ﷺ کا سپاہی ہوں، جس ملک میں ختم نبوت کا سپاہی وزیرداخلہ خود ہو وہاں ناموس رسالت ﷺ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔ ختم نبوت ﷺ اور ناموس رسالت ﷺ کے لیے شیخ رشید کی جان بھی حاضر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News