Double Click 970 x 250

ناصر خان جان کی غیر شادی شدہ لڑ کیوں کے لیے خصوصی دعا کے سوشل میڈیا پر چرچے


ویب ڈیسکویب ایڈیٹر

20th April, 2021
Adsense 300×600
Double Click 300 x 250

پاکستان کے کامیڈین ناصر خان جان کی جانب سے غیر شادی شدہ لڑ کیوں کے لیے خصوصی دعا کے سوشل میڈیا پر چرچے ہو رہے ہیں۔

کامیڈین ناصر خان جان نے اس رمضان خصوصی دعا کی ہے جو کہ انٹرنیٹ پر کافی مقبول ہو گئی ہے۔

ناصر خان جان نے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں مصلّے پر بیٹھے دعا مانگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ناصر خان جان نے اپنی اس ٹوئٹ کے کیپشن میں  کنواری لڑکیوں کے لیے شادی کی دعا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ یا اللّٰہ جن کی شادی نہیں ہو رہی اُن کو میرے جیسا ہینڈسم لڑکا دے،‘ ناصر خان جان نے اپنی اس دعا کے آخر میں آمین کا اضافہ بھی کیا ہے۔

ناصر خان جان کی اس ٹوئٹ پر ڈھیروں لائیکس اور کمنٹ آ رہے ہیں وہیں۔

 اس ٹوئٹ پر ایک نوریح نامی انٹرنیٹ صارف نے لکھا ہے کہ ’ آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے، تو بات بن جائے۔‘

اس کمنٹ کو ناصر خان جان کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ری ٹوئٹ بھی کیا گیا ہے۔

Double Click 970 x 90

مزید پڑھیں