Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرپشن برائی کی جڑ ہے جو معیشت کو تباہ کر دیتی ہے، جاوید اقبال

Now Reading:

کرپشن برائی کی جڑ ہے جو معیشت کو تباہ کر دیتی ہے، جاوید اقبال
جاوید اقبال

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن برائی کی جڑ ہے جو معیشت کو تباہ کر دیتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کرپشن کے خاتمے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ نسلوں کیلئے ایک بہتر اور خوشحال پاکستان کرپشن کے خلاف کوششوں سے ہی ممکن ہے۔

جاوید اقبال نے کہا کہ کرپشن نہ صرف برائیوں کی جڑ ہے بلکہ یہ ریاست کی معیشت، سماجی انصاف اور معیار زندگی کو بھی بری طرح متاثر کرتی ہے۔

چیئرمین نیب نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی ملک اگر پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کا خواہاں ہے تو اسے کسی بھی قیمت پر کرپشن کو ختم کرنا ہو گا۔

Advertisement

جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ کرپشن معاشرے کو بری طرح سے متاثر کرتی ہے ، اب کرپشن ملک کیلئے ایک چیلنج بن چکی ہے، ترقی یافتہ ملکوں میں ایسے پائیدار اقدامات کئے گئے ہیں جن کے ذریعے کرپشن کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔

چیئرمین نیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو کرپشن کے خلاف جنگ کیلئے تمام فریقین سے مسلسل رابطے میں رہا ہے تاکہ پاکستانی معاشرے سے کرپشن کی لعنت کو ختم کیا جا سکے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مزید کہا کہ نیب کرپشن کے خاتمے کیلئے تمام وسائل اور ذرائع بروئے کار لا رہا ہے، پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے نیب اپنے عزم پر پوری طرح سے قائم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر