دنیا چاند پر جا رہی ہے اور ہم پانی کو رو رہے ہیں، مصطفی کمال


کلثوم ہرا

08th April, 2021
Square ad 300 x 250

چیئرمین پی ایس پی  مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ دنیا چاند پر جا رہی ہے اور ہم پانی کو رو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ایس پی  مصطفیٰ کمال نے مومن آباد میں این اے 249 ضمنی انتخاب میں ہلکے کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 70 سالوں سے الیکشن ہورہے ہیں اور ہر انتخابات میں امیدوار آسمان سے تارے توڑ کر لانے کے دعوے کرتے ہیں۔

چیئرمین پی ایس پی  مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ زبان کی بنیاد پر ووٹ لے کر سیاسی جماعتیں تو جیت گئیں ، لیکن شہر تباہ ہوگیا۔