Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صوبے میں کورونا کی صورتحال خراب ہونےکا خدشہ ہے، سعید غنی

Now Reading:

صوبے میں کورونا کی صورتحال خراب ہونےکا خدشہ ہے، سعید غنی
سعید غنی

صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہےکہ صحیح اقدام نہ کیے گئے تو خدشہ ہے سندھ میں بھی صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہاکہ  کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کی شرح بڑھ کر 5فیصد ہو چکی ہے، تاہم پھر بھی صوبے میں پنجاب اورخیبرپختونخوا والے حالات نہیں ہیں، کچھ پیشگی اقدامات کیے ہیں اور وفاق سے بھی مدد کا کہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب اور کے پی سے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ، ٹرین اور ہوائی سفر بند کیا جائے، ورنہ صوبے میں کورونا کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔

صوبائی وزیرنے کہا کہ سب کے علم میں ہے کہ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ سندھ آتے اورجاتے ہیں، سندھ کے بارڈر پر لوگوں کی اسکریننگ کرنا مشکل کام ہوگا اور اگر لوگ آتے جاتے رہیں گے تو وائرس لوگوں کو نقصان پہنچائے گا،  وفاق سے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی درخواست کی لیکن ابھی تک وفاق نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بندش سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

سعید غنی نے کہاکہ صحیح اقدام نہ کیے گئے تو خدشہ ہے سندھ میں بھی صورتحال خراب ہوسکتی ہے، وفاق سے مطالبہ ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوامیں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ، ٹرین اور ہوائی سفر بند کیا جائے۔

Advertisement

وزیرتعلیم سندھ نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے ماہرین کی رائے لیتے ہیں، اسٹیئرنگ کمیٹی کی اکثریت نے اسکول بند کرنے کی رائے دی،  کل ہم نے صوبے کے اسکولوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا ، نوٹیفکیشن کے ذریعے آٹھویں کلاس تک تدریس کا عمل معطل کیا۔

انہوں نے کہاکہ اسکول ایسوسی ایشنز کے کچھ رہنماؤں نے کل کے نوٹیفکیشن پر اختلاف کیا، ہم نے وہ فیصلہ کیا جو اسٹیئرنگ کمیٹی میں تجاویز پیش کی گئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے، وزیراعظم
پاکستان مشکلات پر جلد قابو پالے گا، وزیر خارجہ
ایرانی صدر کی روانگی کے بعد کراچی کی بند سڑکیں کھول دی گئیں
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان مکمل؛ واپس ایران روانہ
وزیراعظم شہباز شریف سے چین کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر