وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہمارا اصل مقصد عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا مشکور ہوں کہ دوبارہ خدمت کا موقع دیا ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ یہ وزارت اہم ترین وزارت ہے ،بدقسمتی سے گزشتہ حکومتوں میں اس وزارت میں کوئی کام نہیں ہوا تھا۔
شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ ہمیں کوالٹی اسٹینڈرز برقرار کرنے ہیں اس وزارت کی مزید ترقی کے لیے کام کروں گا۔
وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ شرمناک بات ہے چوری اور اوپر سے سینہ زوری ،انہوں نے ماضی میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا کلچر بنایا ہے ،ایسا کلچر جمہوریت میں نہیں آتا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا اس ملک سے کیا لینا دینا جن کی اولادیں اور جائیدادیں باہر ہیں۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کے لیے قانون کی بالا دستی قائم کرنا ہو گی۔
جہانگیر ترین سے متعلق سوال پر شبلی فراز نے جواب دیا کہ یہ کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے ہمارے ارکان کی پہلی ہمدردی عمران خان اور پارٹی کے نظریے کے ساتھ ہے کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیئے یہ کبھی ایک پی ڈی ایم ہوا کرتی تھی۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عید اور روزے کا بتانا سائنس ٹیکنالوجی کی وزارت کا کام نہیں ہے یہ ایک مزاح کے طور پر ہو سکتا ہے۔
شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کا مستقبل صرف سندھ کے اندر تک ہے پیپلز پارٹی پھر بھی سیاسی باتیں کرتی ہے اور ن لیگ ملک کو ذاتی جاگیر سمجھتی ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے واضح پالیسی ٹی ایل پی کے بارے میں دے دی ہے۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہر بار عالمی سطح پر قدم اٹھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نبی کریم کے بارے میں گستاخانہ باتیں نہیں سنیں گے۔
شبلی فراز نے مزید کہا کہ کسی کو این آر او نہیں ملے گا ماضی میں این آر او سے ملک کو جتنا نقصان ہوا ہے وہ آج تک بھگت رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News