Advertisement

موجودہ حکومت نے پاکستان سے اس  کا اصل مقام چھین لیا ہے، مریم نواز

مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے پاکستان سے اس کی ترقی اور پاکستان کا اصل مقام چھین لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ڈسکہ کے بہادر اور غیور عوام کے لیے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ڈسکہ کے غیور اور بہادر عوام کوخراج تحسین پیش کرنا چاہتی ہوں، آج پوری قوم کی نظریں ڈسکہ پر ہیں کیونکہ ڈسکہ کل بائیس کروڑ عوام کے جذبات کی نمائندگی کرنے جا رہا ہے۔

Advertisement

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ اللّہ نے ڈسکہ کے عوام کو اس ووٹ چور حکومت سے بدلہ لینے کا ایک اور موقع دیا ہے جس حکومت نے غریب سے روٹی اور پاکستان سے اس کی ترقی اور پاکستان کا اصل مقام چھین لیا ہے۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ ڈسکہ کل پوری قوم کے جذبات کی نمائندگی کرتے ہوئے ووٹ کے ذریعے اس نااہل حکومت پر عدم اعتماد کرے گا جس نااہل حکومت کی وجہ سے ملکی بقا اور سلامتی کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

Advertisement

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کل حکومت کا وہ خوف سچا ثابت کرے گا کہ جس خوف کی وجہ سے بائیس پولنگ اشٹیشنز پرالیکشن کمیشن کے اہلکار اغوا ہوئے تھے۔

مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈسکہ کل ووٹ کے ذریعے ان معصوموں کے خون کا بدلہ لے گا جبکہ ڈسکہ کل جھوٹے وعدے کرنے والے ان عناصر کو  بھی بے نقاب کرے گا جو تین سال میں پاکستان کو تیس سال پیچھے لے گئے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ڈسکہ کے غیور عوام کل نا صرف ووٹ کو عزت دلائینگے، بلکہ اپنے ووٹ پر پہرا دینے کے ساتھ ساتھ پولنگ عملے کے تحفظ کے لیئے بھی پہرا دینگے تاکہ کوئی نا تو ووٹ کے حرمت کے ساتھ کھلواڑ کر سکے اور نا ہی ووٹ کی بے حرمتی کے لیئے پولنگ عملے کو اغوا کر سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version