Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

میٹھے تربوز کی پہچان کیسے کی جائے؟

Now Reading:

میٹھے تربوز کی پہچان کیسے کی جائے؟

تربوز کو گرمی کا توڑ کرنے والا پھل قرار دیا جاتا ہے، یہ  ایک ایسا پھل ہے جسے موسم گرما کا تحفہ قرار دیاجاتا ہے۔

تربوز کو ہر زبان میں مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے پنجابی میں ہندوانہ ، انگریزی میں واٹر میلین ، عربی میں بطیخ ، اور ترکی میں تاجور کہتے ہیں۔تربوز تقریباً دنیا کےہر علاقے میں پایا جاتا ہے لیکن خاص طور پر پاکستان ، ہندوستان ، ایران ،شمالی بنگال ، صوبہ سرحد اور افغانستان میں اس کی کاشت کی جاتی ہے۔

صحت کے لئے مفید اس پھل کاغالب حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ اس میں حیاتین اور معدنی اجزاء بھی پائے جاتے ہیں۔ ماہرین تربوز کی غذائیت سے متعلق کہتے ہیں کہ اس قدرتی پھل میں 90فیصدپانی اور 10فیصدفولاد،پوٹاشیم،سوڈیم، کیلشیم،فاسفورس، نشاستہ اور روغنی اجزاء شامل ہیں ۔

مگر ایک تربوز کو خریدنا انتہائی مشکل کام ہوتا ہے کیونکہ خریدار کو پتہ نہیں ہوتا کہ وہ میٹھا نکلے گا یا اسکے پیسے ضائع ہونگے۔

تربوز عام طور پہ بہت بڑے ہوتے ہیں اور اگر پھل فروش کاٹ کر نہ دکھائے تو جاننا لگ بھگ ناممکن ہوتا ہے کہ اندر پھل کیسا ہوگا۔

Advertisement

اگر آپ میٹھا اور پکا ہوا تربوز خریدنا چاہتے ہیں تو آپ چند چیزوں کے بارے میں جان لیں تو آپ پھل کو کاٹ کر دیکھے بغیر بھی اس کے بارے میں درست بتاسکتے ہیں۔

زرد نشان کو دیکھیں

کسی تربوز کے پکے ہوئے ہونے کی یہ نشانی ہوتی ہے کہ اس پر موجود زرد رنگ کا ایک نشان یا دھبہ ہوتا ہے جس سے اشارہ ملتا ہے کہ یہ پکا ہوا اور  میٹھا ہے تاہم اگر یہ نشان نہ ہو تو اس کا مطلب ہے کہ یہ تربوز کھانے کے لیے ابھی پکا نہیں۔

زیادہ وزنی

تربوز جتنا وزنی ہوگا اتنا ہی میٹھا ہوگا،اگر آپ تربوز کو اٹھائیں اور وہ بہت وزنی محسوس ہو یعنی دیکھنے کے مقابلے میں زیادہ بھاری محسوس ہو تو سمجھ لیں کہ آپ نے درست پھل کو چن لیا ہے۔

Advertisement

بجا کر دیکھیں

تربوز کو لینے سے پہلے ہلکے سے ہاتھ سے بجا کر دیکھیں اور اگر وہ آواز کرخت یا کسی چیز کو ٹھونکنے جیسی لگے تو اسے نہ لیں تاہم اگر یہ آواز ایسی ہو جیسے تاروں کو چھیڑا گیا ہو تو اسے چن لیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین میں پھولوں سے ہیرا تیار کرنے کا کامیاب تجربہ
نایاب بیماری میں مبتلا شخص کا ڈاکٹر سے انوکھا اصرار
موسم گرما میں ٹھنڈا پانی پینے کے ان نقصانات کو بھی جان لیں
صحرا کے وسط میں سرسبز باغ نے دنیا کو حیران کردیا
کیا آپ بھی چاول پکاتے وقت یہ غلطیاں کرتے ہیں؟
ان اسنشیل آئل سے روزمرہ کے یہ 8 مسائل حل کریں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر