Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیئرمین پی سی بی کی جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

Now Reading:

چیئرمین پی سی بی کی جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

پاکستان  کرکٹ  بورڈ کے چیئر مین احسان  مانی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ  اور ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز میں  کامیابی  پر قومی کرکٹ  ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ  انٹرنیشنل سیریز میں 1-2 سے کامیابی کی بدولت آئی سی سی مینز کرکٹ  ورلڈکپ  سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی قومی کرکٹ  ٹیم  نے میزبان  ٹیم کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں بھی شکست دے دی ہے۔

ٹی ٹونٹی سیریز میں 1-3 سے جیت کی بدولت عالمی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد  262  ہوگئی ہے  جبکہ رینکنگ میں  چوتھے  نمبر پر موجود پاکستان اور پہلے نمبر پر موجود انگلینڈ میں اب صرف 10 پوائنٹس کا فرق رہ  گیا ہے۔

ون ڈے انٹرنیشنل دوطرفہ سیریز کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل پلیئرز رینکنگ میں دو مرتبہ نمبرون بیٹسمین بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے جبکہ اوپنر فخر زمان اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے بھی اپنے ون ڈے کیرئیر کی بلند ترین رینکنگ حاصل کی ہے۔

ادھر ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں بابراعظم نے نہ صرف اپنے ٹی ٹونٹی کرکٹ کیرئیر کی پہلی سنچری بنائی بلکہ انہوں نے محمد رضوان کے ہمراہ 197 رنز کی ریکارڈ اوپننگ شراکت بھی قائم کی ہے جبکہ  سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے 205 رنز کا مجموعہ صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 12 گیندوں قبل حاصل کیا ہے۔

Advertisement

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ دورہ جنوبی افریقہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر وہ قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

احسان مانی کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ اپنے ملک میں کبھی بھی آسان حریف نہیں سمجھا جاتا مگر پاکستان نے متاثرکن کھیل پیش کرتے ہوئے پہلے1-2 سے ایک ون ڈے سیریز اور پھر 1-3 سے ٹی ٹونٹی سیریز جیتی ہے۔

احسان مانی نے کہا کہ آوے سیریز میں فتح بہت اہم ہوتی ہیں پرامید ہیں کہ اس فتح سے انفرادی طور پر کھلاڑیوں اور مجموعی طور پر ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم نے اپنی پراعتماد کارکردگی کی بدولت خود کو ایک متاثرکن کپتان ثابت کیا ہے، اکتوبر 2019 میں جب انہیں پہلی مرتبہ قومی وائیٹ بال کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا تو اس فیصلے پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا جاتا تھا مگر وہ بورڈ کے اعتماد پر پورا اترے ہیں کوئی شک نہیں ہے کہ وہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بہتر بناتے رہیں گے اوران میں پاکستان کا کامیاب ترین کپتان بننے کی قابلیت موجود ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا یہ بھی کہنا ہے کہ فخر زمان اور محمد رضوان کی نمایاں کارکردگی نے پاکستان کی ٹاپ آرڈر بیٹنگ لائن اپ کو استحکام دیا ہے، جو بہت خوش آئند ہے۔

 انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر جنوبی افریقہ میں ہمارے باؤلرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم سیکھنے کا عمل ہر وقت جاری رہتا ہے، یقین ہے کہ جنوبی افریقہ سے واپسی پر ہمارے باؤلرز ایک بہتر یونٹ بن کر لوٹیں گے۔

Advertisement

احسان مانی نے یہ بھی کہا کہ وہ بھرپور محنت کرنے پر مصباح الحق اور ان کی کوچنگ ٹیم کے دیگر ارکان کی بھی تعریف کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لانےکے لیے سخت محنت کی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے مزید کہا کہ یہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا سال ہے، ٹورنامنٹ میں شریک ہر ٹیم صرف جیت کے مقصد کو لے کر ایونٹ میں شرکت کرے گی لہٰذا ہمیں ابھی مزید محنت کرنی ہے اور مستقبل قریب میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنا  ہے۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ہفتے کو زمبابوے روانہ ہوگی ،جہاں وہ تین ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
زمبابوے نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو شکست دے دی، سیریز پاکستان کے نام
آئی سی سی پلئیر آف منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان؛ حارث رؤف بھی شامل
بھارت کی ہٹ دھرمی، آئی سی سی کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی
مایہ ناز بلے باز فخر زمان قومی ٹیم میں واپسی کے لیے سرگرم
محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ؛ اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا جائزہ
آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ، چیئرمن پی سی بی محسن نقوی آج دبئی جائیں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر