Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک روس تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، آرمی چیف

Now Reading:

پاک روس تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک روس تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی جس میں افغان امن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی امور اور پاک روس دفاعی و سیکیورٹی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں روسی وزیر خارجہ نے دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو تسلیم کیا جبکہ خطے کے امن و استحکام خاص کر افغان امن عمل کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر روسی وزیر خارجہ نےآرمی چیف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک روس تعلقات ایک مثبت راہ پر گامزن ہیں اور متعدد ڈومینز میں ترقی کرتے رہیں گے۔

Advertisement

ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دوطرفہ فوجی تعاون میں اضافے کا خواہاں ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بھی کہا کہ  پاکستان ان تمام اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے جو افغانستان میں امن و استحکام لاسکتے ہیں کیونکہ اس سے پورا خطہ مستفید ہوگا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ ہم خودمختاری مساوات اور باہمی ترقی پر مبنی ایک علاقائی فریم ورک کی سمت کام کرتے رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
‘پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے سستا ہوا’
بشام واقعہ؛ نان کسٹم پیڈ گاڑی استعمال ہونے کے تناظر میں آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ
بڑی ہلچل؛ علی محمد خان نے اہم اعلان کردیا
سرکاری و نجی اداروں میں کام کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
مولانا کوعوام نے مستردکیا اور وہ بدلہ جمہوریت سے لینا چاہتے ہیں، فیصل کریم کنڈی
کراچی میں دودریا کے قریب خودکشی کی کہانی کانیاموڑ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر