سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے کہا ہے کہ ویکسینیشن اور حفاظتی تدابیر کی مدد سے ہی کورونا وبا پر قابو پا یا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے پی کے ایل آئی ویکسینیشن سینٹر لاہور کا دورہ کیا اور مختلف کاونٹرز پر موجود شہریوں سے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے عملے کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ ان کی محنت وبا پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
سارہ اسلم نے محکمہ کی انتظامی اور تکنیکی ٹیم کے ساتھ ملکر ویکسینیشن کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا اور اسے مزید بہتر بنانے کے لیے عملے کو ہدایات دیں۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ50سال سے زائد عمر کے افراد 1166 پر ایس ایم ایس کرکے بروقت رجسٹریشن کرواسکتے ہیں جبکہ60 سے 65 سال کے افراد 1166پر ایس ایم ایس کر کے رجسٹریشن کروائیں، پن کوڈ موصول ہونے پر متعلقہ سینٹر سے ویکسین لگوائیں۔
سارہ اسلم کا یہ بھی کہنا تھا کہ65 سال سے زائد عمر کے افراد بغیر رجسٹریشن کے قریبی سینٹر جاکر آن سپاٹ رجسٹریشن کروا سکتے ہیں جبکہ 80 سال سے زائد عمر کے افراد کو گھر میں ویکسینیشن فراہم کرنے کیلئے ایمبولینس کا خصوصی انتطام کیا گیا ہے۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ماسک کا استعمال اور احتیاطی تدابیر جاری رکھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News