Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

روشن سندھ کیس، شرجیل میمن کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری

Now Reading:

روشن سندھ کیس، شرجیل میمن کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی روشن سندھ کیس میں ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے آٹھ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ شرجیل میمن دو سال گرفتار رہے، نیب سے اب بھی تفتیش میں تعاون کر رہے ہیں، اس سٹیج پر شرجیل میمن کو قید کرکے آزادی چھین لینا ناانصافی ہوگی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ شرجیل میمن اگر تفتیش میں تعاون نہ کریں تو نیب ضمانت منسوخی کیلئے رجوع کر سکتا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ شرجیل میمن کا نام بھی ای سی ایل میں ہے، ملک سے فرار ہونے کا امکان بھی نہیں ہے۔

Advertisement

فیصلے میں کہا گیا کہ جعلی اکاؤنٹس میں رقوم جمع کرانے میں شرجیل میمن کا کردار ابھی مزید قابل تفتیش ہے، سندھ ہائیکورٹ سے ایک کیس میں ضمانت ہوتے وقت اس کیس میں وارنٹ جاری کر دیئے گئے، خارج از امکان نہیں یہ وارنٹس محض شرجیل میمن کو ہراساں کرنے کے لیے جاری کئے گئے ہوں۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ نیب نے کہا شرجیل میمن اثاثوں سے متعلق معلومات فراہم نہیں کر رہے، عدالتی استفسار پر پتہ چلا نیب نے ایف بی آر سے ریکارڈ تک حاصل نہیں کیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ نیب کے مطابق شرجیل میمن سے چیکس لیکر ایک کمپنی کے ملازم نے جعلی اکاؤنٹس میں جمع کرائے، نیب نے چیکس وصول کرنے والے اس ملازم کو گرفتار ہی نہیں کیا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ برس شرجیل میمن کی ضمانت کا مختصر  فیصلہ سنایا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دیپال پور میں معمولی تلخ کلامی پر اوباش نوجوانوں کا کمسن بچوں پر وحشیانہ تشدد
جنہوں نے جھوٹ کی سیاست کی آج جیل میں پڑے ہیں، شرجیل میمن
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب کیلئے پولیس ان ایکشن
سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی چاہتا ہوں، گورنر سندھ
ضمنی انتخابات؛ سول آرمڈفورسزاورپاک آرمی کےدستےتعینات کرنےکی منظوری
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 149 ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر