Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواز شریف کی جائیداد نیلام کرنےکا حکم

Now Reading:

نواز شریف کی جائیداد نیلام کرنےکا حکم
نوازشریف

احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس میں نیب کی جانب سے نواز شریف کی جائیداد نیلامی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

احتساب عدالت نےنوازشریف کی جائیداد نیلامی کی نیب درخواست منظور کرتے ہوئےسابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیداد نیلامی کا حکم دے دیا۔

عدالت نے کہا نوازشریف کی جہاں جائیدادہے متعلقہ صوبائی حکومت نیلام کرسکے گی ۔ ڈپٹی کمشنرلاہوراورشیخوپورہ 60دن کےاندررپورٹ پیش کریں۔ جائیدادیں نیلام کرکے رقم قومی خزانےمیں جمع کرائی جائے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی گاڑیاں بھی 30دن کےاندرنیلام کی جائیں اور پولیس کی مدد سے گاڑیاں قبضے میں لے کربیچی جائیں۔

Advertisement

احتساب عدالت نے نواز شریف کےبینک اکاؤنٹس سےرقوم سرکاری خزانےمیں منتقل کرنےکاحکم دیتے ہوئے کہا کہ جس جس جائیدادپر اعتراض نہیں آیا نیلام کی جا سکے گی۔

واضح رہے کہ نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیدادیں فروخت کرنےکا فیصلہ کرتے ہوئے جائیدادیں فروخت کرنے کے لئے احتساب عدالت سے رجوع کیا تھا، نیب نےسیکشن88سی آرپی سی کےتحت عدالت سےاجازت مانگی تھی۔

ذرائع کے مطابق فروخت کرنےوالی جائیدادوں میں اتفاق فاؤنڈری،حدیبیہ پیپر مل، بخش ٹیکسٹائل مل اور حدیبیہ انجینئرنگ کےشیئرز بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ لاہوراپر مال کی جائیداد اور زرعی اراضی بھی فروخت کی جائےگی، نوازشریف کی جائیداد کی مالیت اربوں روپے بنتی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے آرمی چیف کی معاونت پر شکرگزار ہیں، وزیراعظم
ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کیلئے مناسب اقدامات اٹھارہے ہیں، وزیراعظم
پی ٹی آئی رہنما رہائی کے لیے ڈیل نہیں کریں گے، یاشمین راشد
سولر پینل نیٹ میٹرنگ: حکومت کا نئی حکمت عمل پر غور
ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے معیشت کو تباہ کیا گیا، ملک احمد خان
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا آج طے پانے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر