Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اتنی تو زندگی نہیں جتنا شہباز شریف نے پیسہ بنایا، شہباز گل

Now Reading:

اتنی تو زندگی نہیں جتنا شہباز شریف نے پیسہ بنایا، شہباز گل
شہباز گل

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ اتنی تو زندگی بھی نہیں جتنا شہباز شریف نے پیسہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں اورعدالتی فیصلوں پر کسی بھی طرح سے اثرانداز ہونے کی جسارت نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب نے عدالتی فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان لوگوں نے پہلے خود عدالتی فیصلے سے متعلق جھوٹ بولا جبکہ مسلم لیگ ن کے تمام رہنماؤں کو پتا ہے کہ نائب قاصد نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ شہباز شریف کی ضمانت پر لاہور ہائی کورٹ کے 2 ججز کے فیصلے عوام کے سامنے ہیں اور شہباز شریف کو ضمانت نہ ملنے پر اب یہ لوگ رو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 1990 میں شہباز شریف فیملی کے پاس صرف 21 لاکھ روپے تھے لیکن 1998 میں ان کے اثاثے بڑھ کر ڈیڑھ کروڑ روپے ہو گئے۔ 7 ہزار 328 ملین روپے شہباز شریف نے 10 سالوں میں بنائے۔

Advertisement

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط نے کہا کہ سال 2008 سے 2018 تک ان کے اثاثے بڑھ کر 73 ہزار 280 لاکھ روپےہو گئے جبکہ شہباز شریف نے ایم بی بی ایس کی ڈگری بطور وزیر اعلیٰ حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ اتنی تو زندگی نہیں جتنا شہباز شریف نے پیسہ بنایا ہے۔ ٹی ٹی ابا جی کے نہیں بلکہ بیٹے کے اکاؤنٹ میں آتی تھی جبکہ اس میں نصرت شہباز اور رابعہ عمران کا بھی نام آیا۔

شہباز گل نے کہا کہ افسوس ہوتا ہے یہ لوگ خواتین کو بھی کرائم کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ شہباز شریف سب سے زیادہ منافع کمانا جانتے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے امیدوار کی گاری پر بم دھماکہ
غیر قانونی اوراسمگل شدہ سگریٹ کی فروخت، حکومت کو بڑا مالی نقصان
پولیس کے مبینہ تشدد سے زیرحراست ملزم کی ہلاکت پر سنسنی خیز انکشافات
کراچی میں آج رات سے ہلکی بارش کا امکان
پاک افغان سرحد پردہشتگردوں کی دراندازی ناکام، سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں 7دہشتگردہلاک
وزیراعظم کا بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر