امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ”گو آئی ایم ایف گو“ تحریک چلائے گی۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ مہنگائی کے سونامی نے عوام کو گھریلو سامان کی نیلامی پر مجبور کر دیا ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا آرڈیننس آئی ایم ایف کو مالی وائسرائے تسلیم کرنا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ اسپتالوں میں مافیا ویکسین چوری کی وارداتوں میں ملوث ہے۔
انہوں نے کہا کہ مصیبتوں ، وباؤں کا حل صرف اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع اور استغفار میں ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ کورونا کی تیسری لہر کے باوجود حکمرانوں کا رویہ تبدیل نہیں ہوا جبکہ رمضان سے پہلے حکومت عوام کو سہولت دینے کے بجائے مافیاز کی سہولت کار بن چکی ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ انسانیت کی بقاء نبی اکرمؐ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے میں ہے ، قرآن و سنت کی پیروی تمام مشکلات کا حل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News