شہزادہ چارلس کی اہلیہ کا لندن میں مسجد کا دورہ


شبین رضاویب ایڈیٹر

08th April, 2021
Square ad 300 x 250

برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس کی اہلیہ کمیلا پارکر نے لندن میں مسجد کا دورہ کیا ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈچز آف کارنیوال کمیلا پارکر سر پر اسکارف پہنے آئیں اور جوتے اتار کر مخصوص سلیپرز پہن کر مسجد میں داخل ہوئیں۔

انہوں نے مسجد میں قائم کورونا ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ کیا اور لندن اسلامک کلچرل سوسائٹی بھی گئی۔

کمیلا پارکر نے ویکسینیشن سینٹر کے دورے کے دوران عملے سے ویکسینیشن کے عمل کے بارے میں سوالات کیے اور ویکسین لگوانے والوں سے بھی بات چیت کی۔

کمیلا پارکر نے پناہ گزین بچوں کے لیے کھانے کے پیکٹس کی تیاری میں بھی حصہ لیا۔

کمیلا پارکر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے اور دورے کی مناسبت سے لگائی گئی تختی کی نقاب کشائی بھی کی۔

 

ڈچز آف کارنیوال کمیلا پارکر مسجد اور لندن اسلامک کلچرل سوسائٹی کے دورے کے دوران چہرے پر مسلسل ماسک پہنے رہی۔