Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

معین اختر کو ہم سے بچھڑے دس برس بیت گئے

Now Reading:

معین اختر کو ہم سے بچھڑے دس برس بیت گئے
معین اختر

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے لیجنڈری مزاحیہ اداکار معین اختر کو اس جہان فانی سے کوچ کیے 10 برس بیت گئے۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والے لیجنڈری مزاحیہ اداکار معین اختر کی 10 ویں برسی آج منائی جا  رہی ہے۔

معین اختر 24 دسمبر 1950 کو کراچی میں پیدا ہوئے اور انہوں نے فنی کیرئیر کا آغاز 6ستمبر 1966ء کو پاکستان کے پہلے یوم دفاع کی تقاریب کے لیے کیے گئے پروگرام سے کیا۔

لیجنڈ اداکارمعین اخترنے ریڈیو ٹی وی اور فلم میں ادا کاری کے کئی یادگار جوہر دکھائے، چوالیس سال تک کامیڈی اداکاری گلوکاری اور پروڈکشن سمیت شوبز کے تقریباً ہرشعبے میں ہی کام کیا۔

معین اختر نے طنز و مزاح سے بھرپور جملوں میں تہذیب کا ایک نیا پہلو متعارف کروایا، فنکارانہ خدمات کے اعتراف میں معین اختر کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

Advertisement

معین اختر کے معروف ٹی وی ڈراموں اور پروگرام میں روزی، انتظار فرمائیے، بندر روڈ سے کیماڑی، آنگن ٹیڑھا، اسٹوڈیو ڈھائی، اسٹوڈیو پونے تین، یس سر نوسر، عید ٹرین اور کئی مشہور اسٹیج ڈرامے آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں۔

معین اختر نے 1974 میں فلم، تم سا نہیں دیکھا، مسٹر کے ٹو اور مسٹر تابعدار میں بھی اپنے کام سے شائقین کو خوب لطف اندوز کیا جس پر انھیں پرائڈ آف پرفارمنس اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازاگیا۔

فن کی دنیا میں مزاح سے لیکر پیروڈی تک اسٹیج سے ٹیلی ویژن تک معین اختروہ نام ہے جس کے بغیر پاکستان ٹیلی ویژن کی تاریخ نامکمل  رہے گی۔

شو بزنس کے ہر شعبے میں نظر آنے والے فنکار معین اختر 22 اپریل سن 2011ء کوکراچی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے لیکن ان کی یادیں آج بھی مداحوں کے چہروں پر موجود مسکراہٹوں میں زندہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات مثالی ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر
اسلامیہ یونیوسٹی بہاولپور میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ، چھ افراد زخمی
کراچی میں مون سون سیزن میں بارش کے بجائے معمول سے زیادہ گرمی کیوں ہے؟ وجہ سامنے آگئی
حیدرآباد میں پینے کا پانی دریا اور نہر سے بغیر فلٹر اور کلورین سپلاٸی کرنے کا انکشاف
معطل شدہ رکن کی نظرثانی اپیل کے فیصلے تک ڈی نوٹیفائی نہ کرنے کی درخواست
190ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں اعظم خان کا عدالت کو دیا گیا بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر