Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

افطار میں فرحت بخش مشروبات کیسے تیار کیے جائے؟

Now Reading:

افطار میں فرحت بخش مشروبات کیسے تیار کیے جائے؟
مشروبات

موسم گرما کے آتے ہی پانی اور مشروبات کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔

گرم موسم میں زیادہ پانی سمیت  پھلوں اور سبزیوں سے بننے والے مختلف فرحت بخش مشروبات بھی تجویز کیے جاتے ہیں جن کے استعمال سے گرمی کی شدت کم محسوس ہوتی ہے اور انسان متعدد بیماریوں سے بھی بچ جاتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق گرمی کی شدت کے سبب پسینہ زیادہ آتا ہے جس کے نتیجے میں  انسانی جسم سے نمکیات کا اخراج بڑھ جاتا ہے، ایسے میں مزاج میں چڑچڑا پن آنا،  گھبراہٹ اور تھکاوٹ کا زیادہ محسوس ہونا، کمزوری ہو جانا، چکر آنا اور بد ہضمی کا ہو جانا عام سی بات ہے، ایسی شکایات سے نجات حاصل کرنے کے لیے خود کو ہائیڈریٹڈ رکھنا یعنی کہ پانی پیتے رہنا چاہیے۔

گھر میں با آسانی بنائے جانے والے مشروبات مندرجہ ذیل ہیں:

ناریل پانی

Advertisement

ناریل پانی کا شمار گرمی کی تاثیر کم کرنے والے انرجیٹک ڈرنک میں کیا جاتا ہے۔

 ماہرین اسے طبی فوائد سے بھرپور ہونے کے باعث دنیا کے محفوظ ترین پانی کا درجہ دیتے ہیں۔

انسانی جسم میں گرمی سے ہوجانے والی پانی کی کمی کو پورا کرنے، کھیلوں کی سرگرمیوں اور ورزش کے بعد ناریل پانی کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

ناریل پانی میں موجود قدرتی مٹھاس اور منرلز گرمی کی شدت کو کم کرنے کے ساتھ بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں، سخت گرم موسم میں اس کا استعمال امیون سسٹم ( قوت مدافعت کے نظام) کو بہتر بناتا ہے۔

لیموں پانی

لیموں پانی لوگوں کا پسندیدہ اور موسم گرما کا بے حد مقبول مشروب ہے،  لیموں پانی اینٹی آکسیڈنٹس، فائبر اور کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور ہوتا ہے ۔

Advertisement

لیموں پانی خون کی صفائی، مضبوط مدافعتی نظام کی بہتری اور وزن میں کمی کے لیے مفید ہے، لیموں پانی جسم کو ترو تازگی اور توانائی کا احساس دلاتا ہے اور  جلد کو رونق بخشنے سے لے کر نزلہ زکام سے تحفظ اور گرمی میں موڈ کو خوشگوار رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

کچی لسی

ماہرین موسم گرما میں کچی لسی کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں،  کڑکتی گرمی میں کچی لسی پینے سے گرمی دور ہوتی ہے، یہ نمکیات کی کمی پوری کرنے والا مشروب ہے اور بی پی لو یا گرمی کے مارے آنے والی نیند کو بھی دور بھگاتا ہے۔

کیری کا شربت

کیری سے بنایا جانے والا شربت  بےحد کھٹا ہوتا ہے لیکن یہ لو لگنے نہیں دیتا، گھر سے باہر نکلنے والے افراد کے لیے گرمی میں بے حد ضروری مشروب سمجھاجاتا ہے جبکہ اسے بنانا نہایت آسان ہے ۔

طریقہ:

Advertisement

کیری کو چھیل کر اس میں سے گٹلی نکال لیں،  کیری کے گودے کو ابال کر اب اسے اچھی طرح میش کرلیں۔

اب پسی کالی مرچ، کالا نمک، بھنا ہوا پسا زیرہ، بھنی ہوئی پسی اجوائن اور نمک حسب ذائقہ ملا لیں، اب اس سفوف کو ایئر ٹائٹ جار میں محفوظ کر لیں۔

گلاس میں پہلے برف ڈالیں اور اس کے بعد آدھا چمچ  مسالحہ اور کیری کا پلپ اور ٹھنڈا پانی شامل کر  کے اچھی طرح مکس کر لیں، حسب ضرورت چینی ملا کر نوش فرمائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عمر بڑھنے کے باوجود خود کو جوان رکھنا چاہتے ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں!
ہمارے چلنے کے انداز کا نیند سے کیا تعلق ہے؟ جانیے
کن 3 حالات میں دانتوں کو برش نہیں کرنا چاہیے؟
موٹاپے کا شکار افراد کو یہ خطرناک بیماری بھی ہوسکتی ہے!
صرف تین منٹ کی ورزش کرنے کے بےشمار فوائد جانیے!
غصے پر کیسے قابو پایا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر