لاک ڈاؤن میں مزید سختی! کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیشِ نظر نئی حکمت عملی پیش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کمشنر لاہور نے نئے ایس او پیز جاری کر دیے ہیں۔ کمشنر لاہور نے ضلعی انتظامیہ کو ایک گھر ایک فرد کے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ضروری شاپنگ کے لئے ایک فرد کے جانے سے رش کم ہو گا۔ رش کم ہو گا تو کورونا وائرس کا پھیلاؤ بھی روکا جا سکے گا۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں دو ڈی ایس پی، دو انسپکٹر، اٹھارہ سب انسپکٹر اور تئیس کانسٹیبلزکورونا وائرس کا شکار ہوئے۔ ٹریفک پولیس کے انتالیس افسران اور وارڈنز بھی کورونا کا شکار ہوئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کورونا کا شکار ہونے والے افسران اور اہلکاروں نے خود کو گھروں میں قرنطینہ کر لیا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News