Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

قیام امن کیلئے پاکستان ہمیشہ مثبت مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا، وزیرخارجہ

Now Reading:

قیام امن کیلئے پاکستان ہمیشہ مثبت مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا، وزیرخارجہ
وزیرخارجہ

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے پاکستان ہمیشہ مثبت مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستانی قونصل خانہ دبئی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا چاہتے ہیں،اس سلسلے میں ہم دوسری جماعتوں کے ساتھ مشاورت میں ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا بیرون ملک مقیم پاکستانی، پاکستان کی سیاست اور پالیسی سازی میں شامل ہو سکے۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کوئی باضابطہ بیک چینل رابطہ نہیں ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ ڈھائی سالوں میں ہندوستان کی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوئیں۔

Advertisement

وزیر خارجہ نے کہا کہ میری ہندوستان کے وزیر خارجہ امور جے شنکر سے کوئی ملاقات طے نہیں،ہندوستان اور پاکستان کی گفتگو جب بھی ہوگی اس کیلئے ہمیں دو طرفہ سوچنا ہوگا۔

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کبھی مذاکرات سے نہیں بھاگا،ہم اپنے تمام ہمسایوں بشمول ہندوستان کے ساتھ پرامن رہنے کے حامی ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر ہندوستان 5 اگست کے اقدامات پر نظر ثانی کرتا ہے تو ہم بات چیت کیلئے تیار ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغان امن عمل اہم مرحلے میں داخل ہو چکا ہے،بہت سے ممالک افغانستان میں قیام امن کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا بہت بڑا اثاثہ ہیں ،وہ اپنی محنت کی کمائی کا پیسہ پاکستان بھجواتے ہیں اور ملکی معیشت کو مستحکم بناتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ یورپی یونین کے ساتھ ہمارے تعلقات بہتر ہوے ہیں جبکہ اسلامی ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات میں بہتری آئی ہے ،ہم خطے میں امن کے خواہاں ہیں،امن آئے گا تو معیشت بہتر ہونا شروع ہو گی۔

Advertisement

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاک ایران تعلقات کے حوالے سے کہا کہ ایران ہمارا اہم برادر ملک ہے ۔ایران، افغانستان کا ہمسایہ بھی ہے اور ان کی افغان امن عمل میں دلچسپی بھی ہے ان کے خیالات سے استفادے کا موقع میسر آئے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر