
وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ نوجوان ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار سے ملاقات کی ہے۔
اعلامیے میں کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے اسٹیٹ بینک حکام نے وزیر خزانہ کو بریفنگ دی ہے جبکہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو اپنا کاروبار کرنے کے مواقع اور اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مواقع میسر ہونے پر بھی بریفنگ دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ نے قرض کی تقسیم کی پالیسی کو سراہا ہے۔
اعلامیے میں شوکت ترین نے مائیکرو فنانس بینکوں کی تجربات سے فائدہ اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔
ملاقات میں اسٹیٹ بینک حکام نے بھی شرکت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News