Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جہانگیر ترین کا اپنی رہائشگاہ پر ارکان اسمبلی، وزراء اور مشیروں کے اعزاز میں عشائیہ

Now Reading:

جہانگیر ترین کا اپنی رہائشگاہ پر ارکان اسمبلی، وزراء اور مشیروں کے اعزاز میں عشائیہ

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے اپنی رہائشگاہ پر ارکان اسمبلی، وزراء اور مشیروں کے اعزاز میں عشائیہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عشائیے میں 30 ارکان اسمبلی نے شرکت کی، شرکت کرنیوالوں میں 8 ایم این ایز اور 22 ایم پی ایز بھی شامل تھے۔

عشائیے میں شرکت کرنے والے رہنماﺅں کاکہنا ہے کہ جہانگیر ترین کیساتھ زیادتی ہورہی ہے،ہمارایہ مطالبہ ہے سب کے ساتھ ایک جیساسلوک ہوناچاہئے، وزیراعظم سے ملاقات میں اپنا موقف پیش کریں گے۔

عشائیے میں موجود رکن پنجاب اسمبلی عبدالحئی دستی نے کہا کہ پارٹی کو ایک سازش کے تحت کمزور کیا جارہا ہے، نئے لوگ پارٹی میں آکر تحریک انصاف کی بربادی کاسبب بن رہے ہیں۔

عبدالحئی دستی نے کہا کہ ہم وزیراعظم کو پارٹی کے خلاف سازشوں سے آگاہ کرناچاہتے ہیں ،اب جو ہوگا اوپن ہو گا، ہم وزیراعظم کو ملاقات کی درخواست دیں گے۔

Advertisement

صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال کاکہناہے کہ جہانگیرترین پارٹی کا اثاثہ ہیں ،ہم تمام ارکان وزیراعظم عمران خان کے پاس ملاقات کیلئے جائیں گے اور ان  سے اپیل کریں گے کہ جہانگیر ترین کیساتھ انصاف ہو،ہمارایہ مطالبہ ہے سب کے ساتھ ایک جیساسلوک ہوناچاہئے۔

ایم پی اے زوار وڑائچ کاکہناہے کہ آج جہانگیر ترین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اکٹھے ہوئے تھے،جہانگیر ترین کیساتھ زیادتی ہورہی ہے، کل پیشی پر جہانگیر ترین کے ساتھ بھی جائیں گے، ہر محاذ پر ان کے ساتھ ہیں ۔

خیال رہے کہ جہانگیر ترین سے ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء ملک نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ، صوبائی مشیران عبدالحئی دستی، امیر محمد خان، رفاقت گیلانی اور فیصل جبوانہ شامل تھے۔

اس کے علاوہ ممبران قومی اسمبلی جاوید اقبال وڑائچ، راجہ ریاض، سمیع حسن گیلانی، ریاض مزاری، خواجہ شیراز، مبین عالم انور، غلام احمد لالی اور غلام بی بی نے بھی عشائیے میں شرکت کی۔

صوبائی ممبران اسمبلی خرم لغاری، اسلم بھروانہ، نذیر چوہان، آصف مجید، بلال وڑائچ، عمر آفتاب ڈھلوں، طاہر رندهاوا، زوار وڑائچ، نذیر بلوچ، امین چوہدری، افتخار گوندل، غلام رسول سنگھا، سلمان نعیم ، سجاد وڑائچ،وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی عون چوہدری نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
برطانوی پارلیمنٹ نے پناہ گزینوں کو روانڈا بھیجنے کا بل منظور کرلیا
اٹلی میں آئس کریم اور پیزا پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
بد قسمتی ہے ہماری حکومت کھلاڑیوں کو سپورٹ نہیں کرتی، بھارتی حریف کو شکست دینے والے شاہ زیب کا شکوہ
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر منشیات کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن
نو سال بعد پہلا ایرانی گروپ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ
الیکشن کے بعد ملک استحکام آتا ہے لیکن پاکستان میں الیکشن بعد عدم استحکام بڑھا ہے، اسد قیصر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر