مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ ہمارا ایمان ہے کہ عوام کی خدمت کرنے والے کو انصاف ملے گا اورشہباز شریف صاحب ہمیشہ کی طرح سُرخرو ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ بات ذہن قبول نہیں کر رہا کہ پوری قوم ٹی وی پر ضمانت کا اعلان سنے لیکن تحریری حکم تین دن گزرنے کے باوجود سامنے نہ آئے۔
عدالت کی عزت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، یہ ہر شہری کا فرض ہے
لیکن اس طرح کی صورتحال سے دوچار ہونے کا دکھ ضرور ہے @pmln_org @CMShehbazAdvertisement— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) April 18, 2021
مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہاکہ چیف جسٹس کو فیصلے سے فوری آگاہ کرنے کے باوجود ہائی کورٹ کی جانب سے چار دن کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا،عدالت کی عزت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، یہ ہر شہری کا فرض ہے۔
ضمانت کا اعلان ہوا اور دو تین دن میڈیا میں چلتا رہا، ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر چلتا رہا
یہ بات ذہن قبول نہیں کر رہا کہ پوری قوم ٹی وی پر ضمانت کا اعلان سنے ، کھلی عدالت میں اعلان ہوا لیکن تحریری حکم تین دن گزرنے کے باوجود سامنے نہ آئے @CMShehbaz @pmln_orgAdvertisement— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) April 18, 2021
مریم اورنگزیب نے مزید کہاکہ اس طرح کی صورتحال سے دوچار ہونے کا دکھ ضرور ہے لیکن
امید کرتے ہیں کہ ہمیں مکمل انصاف ملے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News