وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ہر کام ایف پی سی سی آئی کی مشاورت سے کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی ایف پی سی سی آئی کے افسران سے ورچوئل میٹنگ ہوئی جس میں ایف پی سی سی آئی نے وزارت خزانہ کو بجٹ تجاویز پر بریفنگ دی۔
شوکت ترین نے کہا کہ ہر کام ایف پی سی سی آئی کی مشاورت سے کیا جائے گا، کوئی بھی کام ایف پی سی سی آئی کو اعتماد میں لیے بغیر نہیں ہوگا۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے مزید کہا کہ اکنامک ایڈوائزری کونسل (ای اے سی)میں ایف پی سی سی آئی کے بھی 12ممبرز کو شامل کیا جائے گا۔
اس موقع پر خواجہ شاہ زیب اکرم نے کہا کہ وزیر خزانہ کے ایف پی سی سی آئی کو اعتماد میں لے کر فیصلے کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
خواجہ شاہ زیب اکرم نے مزید کہا کہ ایف پی سی سی آئی کا درینہ مطالبہ پورا کیا گیا ہے، اکنامک ایڈوائزری کونسل (ای اے سی)میں ایف پی سی سی آئی کو دی جانے والی نمائندگی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News