Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سجل علی نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی

Now Reading:

سجل علی نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سجل علی شوبز انڈسٹری کے بعد اب سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئیں۔

سجل علی کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 7 ملین یعنی 70 لاکھ ہو گئے۔

مزید پڑھیں

سجل علی نے احد رضا میر کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کر دی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ناموراداکارہ سجل علی نے شادی کے ایک سال...

سجل انسٹاگرام پر چھاگئیں

انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافے کے بعد سجل علی پاکستان کی مقبول ترین اداکاراؤں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگئی ہیں۔

Advertisement

اس فہرست میں پہلے نمبر پر عائزہ خان ہیں جن کے انسٹا فالوورز کی تعداد 8.4 ملین ہے۔

دوسرے نمبر پر ایمن خان ہیں جنہیں 8.2 ملین صارفین نے انسٹا پر فالو کیا ہوا ہے۔

 جبکہ تیسرے نمبر پر صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان ہیں جن کے انسٹاگرام پر 7.2 ملین فالوورز ہیں۔

سجل علی کے انسٹاگرام پر اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو اس وقت اُن کی انسٹاگرام پوسٹس کی تعداد 382 ہیں جن میں اُن کی اپنی تصاویر اور شوہر احد رضا میر کے ہمراہ لی گئی تصویریں ہیں۔

علاوہ ازیں سجل علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے صرف 97 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے جن میں اُن کے عزیز و اقارب شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سجل علی نے رواں سال کے آغاز میں ہی انسٹاگرام کی آدھی پوسٹس ڈیلیٹ کردی تھیں۔

Advertisement

سجل علی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا کہ اُنہوں نے یوں اچانک انسٹاگرام پوسٹس کیوں ڈیلیٹ کیں۔

تاہم کچھ دن پہلے تک سجل علی کی انسٹاگرام پوسٹس کی تعداد 700 سے زائد تھیں جبکہ ڈیلیٹ کرنے کے بعد اُن کے اکاؤنٹ پر صرف تین سو 71 پوسٹس رہ گئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وائرل ویڈیوز پر حریم شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
16 گانوں پر مشتمل ٹیلر سوئفٹ کا نیا البم ریلیز
ودیا بالن نے انڈسٹری کے سپر اسٹار کیساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی
اداکاراؤں کی اسکرین پر نظر آنے والی خوبصورتی سے متاثر نہ ہوں، مشی خان
پریانکا چوپڑا کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر
اداکارہ شلپا شیٹھی کے گھر سے افسوسناک خبر آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر