فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مشرقی علاقے میں مسافر بردار چھوٹا طیارہ پرواز بھرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی گر کر کرتباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے کی نظر ہونے والا طیارہ روبن ڈر آر-400 معمول کی تربیتی پرواز کے دوران ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔
ریسکیو اداروں کے سرچ آپریشن کے دوران جہاز کا ملبہ ایک کھیت سے مل گیا ہے، زمین بوس ہونے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی تھی۔ ملبے سے چار افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔
پولیس نے طیاہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے جبکہ طیارے کی ملکیت کے حوالے سے معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News