امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نظریاتی سیاست کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کے وعدے ، دعوے ، اعلانات قوم کے ساتھ مذاق ہیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا آئندہ ڈھائی سال میں کارکردگی کی بات کرنا اپنی ناکامی کا اعتراف ہے، حکومت کب تک عوام کو سبز باغ دکھائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کا دعویٰ کرنے والوں نے مصیبتوں کا پہاڑعوام کے کندھوں پر لاد دیا ہے جبکہ اسلامی نظام نافذ ہوتا تو سودی قرضے لینے کی بجائے ہمارا ملک معاشی حوالے سے خود مختار ہوتا۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی آنکھیں سابقہ اور موجودہ حکومت کے وعدے کی تکمیل کے لیے ترس گئی ہیں ، لوگ اللہ کے نظام کو نافذ کرنے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے آرڈی نینس میں ترمیم آئی ایم ایف اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی سازش کا پہلا مرحلہ ہے جبکہ اسٹیٹ بینک آرڈی نینس ترمیم کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اسٹیٹ بینک آرڈی نینس کے حوالے سے 8 اپریل کو اسلام آباد میں گول میز کانفرنس کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News