Double Click 970 x 250

ثروت گیلانی کو شوہر اور بچوں کی نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا


اریبہ نثارویب ایڈیٹر

16th April, 2021
Adsense 300×600
Double Click 300 x 250

پاکستان کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی کو اپنے شوہر اور بچوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر خوب تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اداکارہ ثروت گیلانی نے گزشتہ روز شوہر کی نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی، جس میں اُن کے دونوں بیٹوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Churail Sarwat (@sarwatg)

ثروت گیلانی نے اس پوسٹ کے کیپشن میں کہا کہ ’خوشی کے لمحات، جب آپ اپنے بچوں کو نما ز پڑھتے ہوئے دیکھیں۔‘

ثروت گیلانی کی ویڈیو میں فہد مرزا کے نماز پڑھتے ہوئے نماز میں پڑھی جانے والی تسبیح بھی سنی جا سکتی ہے۔

قابلِ غور بات یہ ہے کہ ثروت گیلانی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُن کے شوہر اور بیٹے کے عقب میں ٹی وی چل رہا ہے جس میں کوئی غیر ملکی فلم لگی ہوئی ہے۔

ثروت گیلانی کا یہ ویڈیو شیئر کرنا ہی تھا کہ اُن کے فالوورز اور مداحوں کی جانب سے اُن پر خوب تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

 جس میں انٹر نیٹ صارفین کا کہنا تھا کہ نماز پڑھنے سے قبل ٹی وی بند کر لینا چاہیے تھا۔

چند انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ فہد مرزا اور اُن کے بیٹے کی پیٹھ ٹی وی کی جانب ہے اس لیے اس ٹی وی کے آن ہونے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے ۔

جبکہ کچھ کا سروت گیلانی کی اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں کہنا ہے کہ نماز ادا کرنے کا یہ غلط طریقہ ہے۔

صارفین کا تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے اداکارہ کو ویڈیو بنانے کے بجائے اپنے چھوٹے بیٹے کو نماز کے آداب سکھاتے ہوئے سمجھانا چاہیے کہ نمازیوں کے آگے سے نہیں گزرتے۔

Double Click 970 x 90