Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان نےتیسرے ٹی 20 میں پروٹیزکو شکست دیدی

Now Reading:

پاکستان نےتیسرے ٹی 20 میں پروٹیزکو شکست دیدی
بابر اعظم

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ریکارڈ ہدف عبور کرتے ہوئے 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 204 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

قومی سنچورین میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم کے کپتان کا یہ فیصلہ اس وقت غلط ثابت ہوا جب جنوبی افریقی اوپنرز نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے ابتدائی 10 اوورز میں ہی 100 کا ہندسہ عبور کر ڈالا۔

اننگز کے گیارہوں اوور میں آئیڈن مارکرم 63 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

Advertisement

تاہم اس کے باوجود ہوم ٹیم کے اسکور بڑھنے کی تیزی کم نہ ہوئی۔

ایک کے بعد ایک بیٹسمین وکٹ پر آتا گیا اور اس طرح جنوبی افریقہ نے بورڈ پر 203 رنز کا پہاڑ جیسا ٹوٹل سجا دیا۔

مارکرم کے علاوہ جنوبی افریقہ کی جانب سے یانیمن ملان نے 55، وینڈر ڈوسن نے 34، جارج لِنڈا نے 22 اور ہینرچ کلاسین نے 15 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے دو جبکہ حسن علی، فہیم اشرف اور شاہین آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں ان فارم محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم پروٹیاز پر ایسے برسے کہ ان کی جانب 204 رنز کا دیا گیا ہدف بھی ہوم ٹیم کے لیے کم پڑ گیا۔

کپتان بابر اعظم کی شاندار سنچری، بابر اعظم نے 122 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ محمد رضوان کی نصف سنچری کی بدولت محمد رضوان نے 73 رنز کی باری کھیلی۔

Advertisement

بابر اعظم اختتامی لمحات میں آؤٹ ہوئے، تاہم فخر زمان نے 2 گیندوں پر 2 چوکے لگا کر ٹیم کو جیت دلوائی، اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 1-2 کی برتری بھی حاصل ہوگئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے پنجاب پولیس کے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل
ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی
قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا
ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے، بابر اعظم
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر