کامیڈین زید علی کا عورتوں کے لیے خوبصورت پیغام جاری
پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی نے عورتوں کے لیے...
پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر زید علی نے جنسی زیادتی کے حوالے سے بات کی ہے۔
زید علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ جنسی زیادتی کے واقعات کا خواتین کے لباس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Stop blaming women's dressing for the rise in rape cases. How long are we going to blame the women? Our culture needs to raise our sons better. There's a double standard that needs to stop. FYI, women in burqas get raped as well. It's the mentality that needs to change.
Advertisement— Zaid Ali (@Za1d) April 7, 2021
یوٹیوبر نے کہا کہ ’جنسی زیادتی کے بڑھتے کیسز میں خواتین کے لباس کو مورودِ الزام ٹھہرانا بند کریں، ہم کب تک خواتین کو یہ الزام دیتے رہیں گے۔‘
انہوں نے کہا کہ’معاشرے میں مردوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور اب معاشرے کے اس دہرے معیار کو ختم ہوجانا چاہئے۔‘
زید علی نے مزید کہا کہ ’یہاں تک کہ برقع پہننے والی خواتین بھی ہراسانی کا شکار بنتی ہیں تو اب تو لباس پر کچھ کہنا بنتا ہی نہیں ہے۔‘
یوٹیوبر زید علی نے اپنے ٹوئٹ کے اختتام میں کہا کہ ’معاشرے سے اب اس سوچ کو جلد از جلد ختم ہوجانا چاہئے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News