عیدالاضحیٰ کی آمد، صفائی ستھرائی کیلئے پلان تیار
ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے عیدالاضحیٰ کے لئے گرینڈ صفائی پلان کی...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ہانیہ عامر کسی نا کسی وجہ کی بنیاد پرخبروں کا حصہ بنیں رہتیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر کو ایک بار پھر اپنی تصویر کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔
ہانیہ عامر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اداکارہ مغربی لباس پہنے ہوئے ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر پرتنقیدی تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کردہ تصویر میں اداکارہ رمضان کی مبارک باد پیش کر رہیں ہیں۔
ہانیہ کی اس تصویر پر انسٹاگرام صارفین کی جانب سے کامنٹس کیے جا رہے ہیں جس میں صارفین اداکارہ کے لباس پر تنقید کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ہانیہ عامر اکثر اوقات تنازعات میں گھری رہتی ہیں، ہانیہ عامر اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا بھی کرارا جواب دینا جانتی ہیں اور مداحوں کی اکثر کلاس لیتی نظر آ تی ہیں۔
جبکہ ایک صارف کی جانب سے ہانیہ عامر کو ’خوبصورت ترین انسان‘ قرار دیا گیا ہے ۔
دوسری جانب چند انسٹا صارفین کی جانب سے ہانیہ سے پوچھا گیا کہ ’اب وہ کب چھوٹی اسکرین پر نظر آئیں گی۔‘
واضح رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر کے مداحوں کا کمنٹ باکس میں کہنا ہے کہ وہ ’ہانیہ کے نئے ڈرامے کا بے صبری سے انتظار کر رہے،‘
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News