پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال اسلام آباد میں کورونا مریضوں کے لیے آکسیجن پریشر برقرار رکھنے کیلئے سرجری روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق کورونا مریضوں کے باعث پمز اسپتال پر پریشر بڑھ گیا ہے اس لئے اسپتال میں تمام طے شدہ سرجریز کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں صرف ایمرجنسی آپریشن کیے جائیں گے اور طے شدہ سرجری روکنے کا مقصد کورونا مریضوں کے لیے آکسیجن پریشر برقراررکھنا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پمز اسپتال کی یومیہ آکسیجن سپلائی 7 ہزار لیٹر تک کر دی گئی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ پمزاسپتال میں گزشتہ رات کورونا مریضوں کے لیے مختص وینٹی لیٹرز کا آکسیجن پریشر کم ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News