Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی ارکان جان چکے ہیں حکومت نااہل ہے، عابد شیر علی

Now Reading:

پی ٹی آئی ارکان جان چکے ہیں حکومت نااہل ہے، عابد شیر علی

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان جان چکے ہیں حکومت نااہل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے بول نیوز کے پروگرام نیشنل ڈیبیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ن لیگ رہنماؤں کوانتقام کا نشانہ بنایا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ شہبازشریف صرف الزامات پر ایک سال سے جیل میں ہیں جبکہ جہانگیرترین کے ساتھ جو ہورہا ہے ٹوپی ڈرامہ ہے، حکومت نےجہانگیرترین کو این آر او دیکر لندن جانےدیا۔

عابد شیر علی نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ نے پی ڈی ایم معاہدے کی پاسداری کی، یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر بنوایا۔چیئرمین سینیٹ کےخلاف عدم اعتماد میں پی پی ساتھ دے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت غریب کو نہیں چوروں کوسبسڈی دیتی ہے، ملک میں مہنگائی کا طوفان بجلی 26روپے یونٹ کی پڑے گی۔

Advertisement

عابد شیر علی کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوازشریف نے ملک کو ترقی دی لیکن موجودہ حکومت نے تباہی مچادی ہر چیز مہنگی ہوگئی غریب پانی سے روٹی کھائےگا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کا مزید کہنا تھا کہ مریم نوازکے ملک سے باہر جانےکی باتیں افواہیں ہیں اور نوازشریف ایک منٹ لندن میں نہیں رہناچاہتے، نوازشریف عزت وشان سے جلد پاکستان واپس آئیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان کی ترقی کے لیے احسن اقبال کا گوادر اور شاہراہوں کی اہمیت پر زور
پی ٹی آئی کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
شہر قائد، ایک گھنٹے میں ٹریفک حادثات میں 3 افراد ہلاک
ڈرائیونگ لائسنس نہ بنوانے والے ڈرائیورز کے خلاف ایکشن کا فیصلہ
پاکستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط تجارتی تعلقات کے فروغ پر اتفاق
وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت کابینہ کی ایس او ایز کمیٹی کا اجلاس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر