Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوسرا ٹی 20: زمبابوے نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز برابر کردی

Now Reading:

دوسرا ٹی 20: زمبابوے نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز برابر کردی
Advertisement

زمبابوے نے پاکستان کو 19رنز سے شکست دے دی ہے۔

میزبان زمبابوے نے پاکستان کو شکست دے کر تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کردی  ہے۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

زمبابوے کی جانب سے اننگز کا آغاز تناشی کمن ہکاموی اور برینڈن ٹیلر نے کیا لیکن برینڈن ٹیلر 5 رن بنا کر فہیم اشرف کا شکار بن گئے۔

تدی وندشی مرومانی 13 اور کمن ہکاموی 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

Advertisement

 جبکہ ویسلے مدہیویوی نے 16 رنز اسکور کیے اور رین بری 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ریگس چکابوا 18 اور تری سائی مساکانڈا 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 جبکہ لیوک جونگوی 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے۔

 پاکستان کی جانب سے دانش عزیز اور محمد حسنین نے 2، 2 جبکہ فہیم اشرف، عثمان قادر ، ارشد اقبال اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 99رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

Advertisement

جبکہ بابر اعظم 41 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

پاکستان کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے جن میں فخر زمان، حفیظ، آصف علی، فہیم اشرف، عثمان قادر، حارث رؤف اور ارشد اقبال شامل ہیں۔

واضح رہے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف دیا  تاہم پاکستان کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 99 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی.

دوسری جانب سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ہوگی۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنائے جانے کا امکان
پی سی بی چیئرمین کی زیر صدارت رات گئے اہم اجلاس
بڑا استعفیٰ آگیا
سلیکشن کمیٹی نے کپتان کے حوالے سے تجاویز محسن نقوی کو بھجوادیں
ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا ریکارڈ ساز مقابلہ، کئی ریکارڈز ٹوٹ گئے
متحدہ عرب امارات، معاہدے کی خلاف ورزی پر عثمان خان کے خلاف تحقیقات شروع
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر