Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مرتضیٰ وہاب کی پریس کانفرنس پر حلیم عادل شیخ کا رد عمل

Now Reading:

مرتضیٰ وہاب کی پریس کانفرنس پر حلیم عادل شیخ کا رد عمل

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کی پریس کانفرنس پر قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرتضیٰ وہاب اترے ہوئے چہرے سے بھیگی بلی بن کر تنقید کرنے آئے تھے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے آج سندھ کی ترقی کے لئے پیکیج کا  اعلان کیا ہے، مرتضی وہاب عوام کو بتاتے کہ 13 سالوں میں 7 ہزار آٹھ سو 80 ارب کہاں خرچ ہوئے؟

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ یہ سندھ دشمن لوگ ہیں، عوام کو سہولیات ملتے نہیں دیکھ سکتے،شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال سندھ کی عوام کے لئے بن رہا ہےجہاں سندھ کی عوام کا مفت علاج ہوگا۔

حلیم عدال شیخ نے کہا کہ ان کے سرکاری اسپتالوں میں تو بخار کی گولی نہیں ملتی، سندھ کے اسپتالوں میں علاج معالج کی سہولیات دستیاب نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 11 ارب میں وفاق کے 725 ارب پر کام شروع ہوچکا ہے، کے فور گرین لائن نالوں کی صفائی کا کام کراچی میں شروع ہوچکا ہے۔

Advertisement

حلیم عادل شیخ کا کہناتھا کہ کورونا وباء میں بھی وفاق نے سندھ کی عوام کو ساٹھ ارب روپے دیئے، آج کا دیا گیا پیکج ان کرپٹ وزیروں مشیروں پر بجلی بن کر گرا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ 13 سالوں تک پیپلزپارٹی نے عوام کے وسائل کو لوٹا ہے، مرتضیٰ وہاب اپنی حکومت کی کرپشن کی ترجمانی کریں۔

انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے جعلی کارڈز پر ٹریکٹر بھی نکال کر بیچ دیئے ہیں، سندھ میں ترقیاتی بجٹ میں چالیس فیصد کرپشن ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سودی نظام کے خاتمے کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے، وزیرخزانہ
مصطفی کمال کا سودی نظام کے خاتمے کا مطالبہ
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزارِ قائد پرحاضری اورفاتحہ خوانی
10 سگریٹ پیک بنانے کی اجازت، سالانہ 50 ارب روپے نقصان کا خدشہ
نوشکی میں دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم
اسٹرٹیجک اداروں سے وابستہ نمایاں سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے اعزازات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر