Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں ہے، شفقت محمود

Now Reading:

تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں ہے، شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے فیڈرل بورڈ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا مدارس کے 20 طلبہ وطالبات جو ایس ایس سی اور ایچ ایس ایس سی کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ان کو وفاقی بورڈ کی طرف سے سالانہ اسکالرشپ مہیا کی جائے گی۔

شفقت محمود کی ہدایات پر فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے مدارس کے طلبہ کو اسکالرشپس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میٹرک میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو اگلے دو سال کے لئے وفاقی بورڈ کیطرف سے پچیس ہزار روپے کی سکالر شپ دی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انٹرمیڈیئٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے وہ طلبہ جو میڈیکل کی فیلڈ میں داخلہ لیں گے ان کو اگلے 5 برس تک سکالرشپ کی رقم دی جائے گی جبکہ جو طلبہ انجینئرنگ پروگرام میں ایڈمیشن لیں گے ان کو اگلے 4 برس کے لئے سکالرشپ مہیا کی جائے گی۔

Advertisement

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ تعلیم کے فروغ میں مذہبی مدارس و مراکز کا کردار قابل تعریف اور مسلمہ حقیقت ہے لہذا میری وزارت اور ہماری حکومت سے جس حد تک ممکن ہوا ہم مذہبی تعلیمی مراکز و مدارس کی معاونت و حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عید پر تعلیمی اداروں میں کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ طلباء کے لیے بڑی خبر آگئی
تعلیمی اداروں میں لمبی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا
داخلے کے خواہشمند طلبہ و طالبات کے لیے بڑی خبر آگئی
’پنجاب کے ہر بچے کو تعلیم کا حق دینے کا عزم لے کر آئے ہیں‘
تعلیمی اداروں میں لمبی چھٹیوں کا اعلان
نجی اسکولوں میں جون جولائی کی ایڈوانس فیس؛ والدین کے لئے بڑی خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر