وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم پر اجلاس ہوا ہے۔
اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان کو ٹووے ووٹنگ سسٹم مشین کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا ہے۔
مجوزہ ووٹنگ سسٹم انتخابی عمل کی الیکٹرانک اور پیپر ٹریل دونوں فراہم کرے گا اور الیکشن میں محفوظ طریقے شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے گا۔
مجوزہ ووٹنگ سسٹم کے ذریعے کوریا کے علاوہ متعدد ملکوں میں بھی کامیاب طریقے سے انتخابی عمل کرایا جارہا ہے۔
ہیکنگ سے بچاؤ کے لئے سسٹم سیکیورٹی سرٹیفیکیشنز کا بھی حامل ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری، ایم ڈی این آرٹی سی بریگیڈئر توصیف اور متعلقہ اعلیٰ افسران بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News