Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی نااہلی کے سبب پورا ملک خوف کا شکار ہے، فیصل کریم کنڈی

Now Reading:

وزیراعظم کی نااہلی کے سبب پورا ملک خوف کا شکار ہے، فیصل کریم کنڈی

پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے سبب پورا ملک خوف کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے  وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے  آج بھی عمران خان نے پارلیمان کو اعتماد میں لینے کے بجائے ٹی وی پر قوم سے خطاب کو ترجیح دی ہے۔

فیصل کریم نے کہا کہ اگر فرانس کے سفیر کی ملک بدری ممکن نہیں ہے تو ایسا معاہدہ کیوں کیا گیا تھا؟

فیصل کریم  نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کالعدم تحریک لبیک سے ہوئے معاہدے کو پارلیمان میں کیوں نہیں لائے؟

فیصل کریم  کا کہنا تھا کہ پارلیمان کو بائی پاس کر کے کالعدم تحریک لبیک سے فرانس کے سفیر کی ملک بدری کے معاہدے کی کوئی منطق نہیں ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عمران خان ماضی میں کالعدم تحریک لبیک کے دھرنوں میں شریک ہوتے رہے ہیں اور میڈیا پر پابندیاں عائد کر کے عمران خان نے ملک کو افواہوں کا مرکز بنادیا ہے۔

فیصل کریم  کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت میں بھی گستاخانہ مواد کا معاملہ اٹھا ہے جسے ڈائیلاگ سے حل کیا گیا تھا۔

فیصل کریم نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے تشدد کا راستہ اختیار کرکے ملک کو ایسے حالات کے حوالے کردیا ہے جس کے خوف ناک نتائج سب بھگتیں گے۔

فیصل کریم کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ملک کو معاشی و سماجی انتشار کی اس نہج پر پہنچا چکے ہیں کہ ان کے پاس مستعفی ہونے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی ہدایت پر قطر سے9سال قبل معاہدے کی دوبارہ منظوری
پنجاب میں کسان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں, اراکین اسمبلی بھی ایوان میں چیخ اٹھے
 وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کوزیادہ گندم خریداری کیلئےخط لکھا ہے، رانا تنویر حسین
مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کافیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل
ننکانہ صاحب میں وقف املاک پرغیرقانونی تعمیرات سےمتعلق توجہ دلاؤ نوٹس
اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا مسئلہ اٹھا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر