Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عبدالستار ایدھی نوبل انعام کے حقدار تھے،اداکارہ فرح سعدیہ

Now Reading:

عبدالستار ایدھی نوبل انعام کے حقدار تھے،اداکارہ فرح سعدیہ

پاکستان ٹیلی ویژن کی کامیاب میزبان میں شمار کی جانے والی فرح سعدیہ کا ماننا ہے کہ ایدھی نوبل انعام کے اصل حقدار تھے۔

بھارت میں کورونا کی خطرناک صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے مدد کی پیشکش نے معروف شخصیات کو بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

Advertisement

فرح سعدیہ نے ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارت کی مدد کیلئے مودی کو لکھے گئے خط کو شیئر کیا۔

فرح سعدیہ نے کہا کہ ایدھی صاحب کہا کرتے تھے میرا مذہب انسانیت ہے، اور اس بات پر مذہبی حلقے اُن پر تنقید کرتے تھے۔

اداکارہ نے ایدھی صاحب کے انٹرویو کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’ میرے ساتھ انٹرویو میں اُنہوں نے واضح بیان کیا تھا کہ وہ صرف انسان بچاتے ہیں اُنہیں اُس کے مذہب صوبے ، زبان سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔‘

میزبان فرح نے کہا کہ ’وہ نوبل انعام کے حقدار تھے اللہ مغفرت فرماۓ‘

گزشتہ روز پاکستان کی سماجی خدمت گار تنظیم ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے پڑوسی ملک بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور لاکھوں افراد کے متاثر ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے ایک میڈیا بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مصیبت کی گھڑی میں ایدھی فاؤنڈیشن اور اس کے رضا کار اپنے پڑوسی ملک بھارت کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے پچاس ایمبولینسز اور رضاکاروں کی ٹیم بھارت بھیجنے کی پیشکش کی ہے تاکہ بھارت کے عوام کی اس مشکل وقت میں مدد کی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی انہیں سرکاری طور پر اجازت ملے گی وہ اپنی خصوصی رضاکار ٹیم کے ساتھ بھارت روانہ ہوجائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پریانکا چوپڑا کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر
اداکارہ شلپا شیٹھی کے گھر سے افسوسناک خبر آ گئی
ملائکہ اروڑہ کے بیٹے کا والدہ سے دلچسپ سوال؛ ویڈیو وائرل
اے آر رحمان ہالی ووڈ کی معروف گلوکارہ کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند
دیپیکا پڈوکون نے کونسا نیا شوق اپنایا، تصویر شیئر کردی
کے پاپ گلوکار کا کوریا میں مسجد تعمیر کرنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر