
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے شادی کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا ہے۔
حالیہ انٹرویو میں سارہ خان کی جانب سے اپنی شادی سے قبل کے معاملات سے متعلق بات کی گئی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکارہ سارہ خان نے بتایا کہ انہوں نے گلوکار فلک شبیر کا پرپوزل ریجیکٹ کر دیا تھا کیوں کہ وہ اپنے والدین کی رضامندی سے شادی کرنا چاہتی تھیں۔
سارہ خان کا بتانا ہے کہ ’اُن کی اور فلک شبیر کی شادی بالکل ایسی تھی جیسے عام پاکستانی گھرانوں میں ہوتی ہے۔
شادی سے پہلے وہ فلک شبیر سے نہ کبھی ملی تھیں اور نہ ہی دونوں میں زیادہ بات ہوئی تھی، یہ ایک بہت سادہ سی شادی تھی۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’فلک شبیر نے اُنہیں ایک شو کے دوران پرپوز کیا تھا جس پر انہوں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا تھا کہ اُنہیں شادی کرنی ہی نہیں ہے۔‘
سارہ خان کا اپنے انٹرویو میں بتانا ہے کہ انہوں نے بعد ازاں فلک شبیر کے پرپوزل سے متعلق اپنے والد سے بات کی اور پھر شادی کی بات آگے بڑھی۔
سارہ خان کا کہنا تھا کہ والدین جو اپنی اولاد کے لیے کرتے ہیں بہت بہتر کرتے ہیں اور ایسا ہی ہوا۔
اداکارہ نے اپنے والد کی رضا مندی سے شادی کی تھی اور آج وہ بہت خوش ہیں اور فلک شبیر بطور شوہر بہت اچھے انسان ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کی ہر دلعزیز فنکار جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر گزشتہ سال کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران سادگی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News