Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جو ٹی ایل پی کا مقصد ہے وہی میرا مقصد ہے،وزیراعظم

Now Reading:

جو ٹی ایل پی کا مقصد ہے وہی میرا مقصد ہے،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو ٹی ایل پی کا مقصد ہے وہی میرا مقصد ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی اکرم ﷺ ہمارے دلوں میں بستے ہیں ،شان رسالت ﷺ میں گستاخی سے تمام مسلمانوں کو تکلیف ہوتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ دنیا میں کہیں بھی آپﷺ کی شان میں گستاخی نہ ہو ، 50اسلامی ممالک ہیں کہیں بھی مظاہرےنہیں ہوئے، کسی بھی اسلامی ملک نےفرانس کےسفیر کو نکالنےکی بات نہیں کی۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ٹی ایل پی کہہ رہی ہے کہ فرانس سے رابطے ختم کیےجائیں، فرانس سے تعلقات توڑنے کا نقصان فرانس کو نہیں صرف ہمیں ہوگا۔

Advertisement

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بڑی مشکل سے ملکی معیشت اوپر جانے لگی ہے، روپیہ مستحکم ہورہا ہے، چیزیں سستی ہورہی ہیں اگر فرانس سے تعلق توڑا تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ہم یورپی یونین سے تعلق توڑدیں گے۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فرانس کےسفیر کو نکالنے سے صرف پاکستان کو فرق پڑےگا ،ایسا کرنے سے پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو نقصان پہنچے گا کیونکہ پاکستان کی بیشتر ٹیکسٹائل ایکسپورٹ یورپی ممالک میں ہوتی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان  کا مزید کہنا تھا کہ سفیر کو واپس بھیجنے سے فرانس کو کوئی فرق نہیں پڑے گا اور اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے سے دوبارہ ایسا نہیں ہوگا بلکہ کوئی دوسرا یورپی ملک اس معاملے کو آزادی اظہار کا معاملہ بناکر ایسا ہی کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر