Double Click 970 x 250

پاکستان میں مزید 5614 افراد میں کورونا کی تشخیص


کلثوم ہرا

09th April, 2021
Adsense 300×600
Double Click 300 x 250

پاکستان میں آج  مزید 5614 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 707416 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے  آج مزید 5614 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 358، اسلام آباد میں 724،  پنجاب میں 2990 ، خیبرپختونخوا میں 1248، بلوچستان میں 98 جبکہ آزاد کشمیر میں 196 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اس وقت سندھ میں 267969 ، بلوچستان میں 20097 ، خیبرپختونخوا میں 96128 ،اسلام آباد میں 63499 ، گلگت بلتستان میں 5070 ، پنجاب میں 240584 اور آزاد کشمیر میں 14069 مریض موجود ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں 358 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 267969 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں 2990 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 240584 ہوگئی ہے۔

Double Click 970 x 90