وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے پہلی سے آٹھویں جماعت تک اسکول عید تک بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں تمام وزرائے تعلیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کلاسز کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک اسکول عید تک بند رکھے جائیں جبکہ 9 ویں سے 12 ویں تک تعلیمی ادارے کل سے سخت کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھول دئیے جائیں۔
اجلاس میں او اور اے لیول امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
AdvertisementA special meeting of Health and Education Ministers of all provinces and AJK/GB was held today. The following decisions were taken with complete consensus. 1) Classes 9 to 12 would commence in affected districts in a staggered manner to allow students to prepare for Board exams
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) April 18, 2021
وفاقی وزیر تعلیم نے بتایا کہ کیمبرج نے امتحانات کے سلسلے میں تمام ایس او پیز پرسختی سے عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی ہے۔
Universities in affected districts will continue online while in districts with less than 8% positivity they will continue to function
Advertisement— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) April 18, 2021
شفقت محمود نے مزید کہا ہے کہ متاثرہ اضلاع میں یونیورسٹیاں آن لائن تدریس جاری رکھیں گی جبکہ 8 فیصد سے کم کیسز والے اضلاع میں یونیورسٹیاں کھول دی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News