Advertisement
Advertisement
Advertisement

فروٹ چاٹ میں کون سے پھلوں کا استعمال نا کیا جائے؟

Now Reading:

فروٹ چاٹ میں کون سے پھلوں کا استعمال نا کیا جائے؟

فروٹ چاٹ افطار کے دوران روزے داروں کی پسندیدہ غذا قرار دی جاتی ہے۔

 فروٹ چاٹ سے آغاز کرنے سے انسان خود کو تروتازہ اور توانا محسوس کرتا ہے اور سارا دن روزے کے سبب محسوس ہونے والی کمزوری اور تھکاوٹ بھی طاقت میں بدل جاتی ہے۔

فروٹ چاٹ کھانے کے فوائد تو اَن گنت ہیں مگر اس بات کا دھیان رکھنا بھی بے حد ضروری ہے کہ اسے بناتے وقت کوئی غلطی تو نہیں کی جارہی ہے ؟

 کیوں کہ کچھ پھلوں کا ایک ساتھ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

غذائی ما ہرین کی جانب سے کچھ پھلوں کو ایک ساتھ کھانے سے منع کیا گیا ہے جو کہ مندرجہ ذیل درج ہیں:

Advertisement

غذائی ماہرین کی جانب سے تربوز کو فروٹ چاٹ میں شامل کرنے سے منع کیا جاتا ہے۔

کیونکہ اس میں وافر مقدار میں پانی شامل ہوتا ہے، تربوز اور پانی کے ایک ساتھ استعمال سے ہیضہ ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

عموماً روزے دار جیسے ہی روزہ افطار کرتا ہے وہ سب سے پہلے کھجور کے ساتھ ایک گلاس پانی پیتا ہے، اس کے بعد جب یہ فروٹ چاٹ کھائی جاتی ہے تو اس میں موجود تربوز ہیضہ ہونے کا سبب بن سکتا ہے۔

ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ اگر دسترخوان پر لسی یا دودھ سے بنی کوئی اور غذا بھی موجود ہے تو اس دن کیلے کا استعمال فروٹ چاٹ میں نہ کریں۔

 ایسا کرنے سے پیٹ خراب اور طبیعت گھنٹوں بوجھل ہو سکتی ہے۔

کچھ لوگوں کو فروٹ چاٹ میں کھٹائی اچھی لگتی ہے، کوشش کریں فروٹ چاٹ بناتے ہوئے اس بات کا خیال رہے کہ اس میں لیموں شامل نہ کریں۔

Advertisement

فروٹ چاٹ کا ذائقہ بڑھانے کے لیے کریم کا استعمال کیا جا سکتا ہے مگر فروٹ چاٹ میں اس دوران لیموں کا رس شامل نہ کریں۔

فروٹ چاٹ میں لیموں شامل کرنے سے اس کے ساتھ کھائی جانے والی دوسری غذائیں یا دودھ سے بنے مشروبات طبیعت خراب کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر