Advertisement

واٹس ایپ کی جانب سے آئی فون صارفین کے لیے دو فیچر متعارف

واٹس ایپ

واٹس ایپ

میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے دو نئے فیچر متعارف کروادیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نئی اپ ڈیٹ کے بعدآئی فون iOS ورژن 2.21.71 کے استعمال کنندہ اپنی چیٹ میں آنے والی تصاویر کو کھولے بنا ہی دیکھ سکیں گے۔

تاہم اس نئے فیچر کی مدد سے اب صارف ایک چوکور پری ویو کے بجائے پہلے سے زیادہ بڑے اور نمایاں طریقے سے تصاویر اور ویڈیوز کا پری ویو دیکھ سکیں گے۔

جبکہ دوسرا اہم فیچر’ ڈِس اپیئرنگ میسجز‘ کا ہے جس کا دائرہ اینڈرائیڈ سے آئی فون تک بڑھا دیا گیا ہے۔

 نئی اپ ڈیٹ کے بعد گروپ میں شامل تمام ارکان ’ڈِس اپیئرنگ میسج‘ کی ترتیبات تبدیل کر سکتے ہیں۔

Advertisement

 اس سے قبل صرف گروپ ایڈمن کوہی اس فیچر کو ایکٹویٹ اور ڈس ایکٹویٹ کرنے کا حق حاصل تھا۔

واٹس ایپ کا ’ ڈِس اپیئرنگ میسج‘  فیچر استعمال کنندہ کو ایسے پیغامات بھیجنے کی اجازت دیتا ہے جو 7 دن بعد خود بخود ہی ڈیلیٹ ہوجاتے ہیں۔

تاہم ان پیغامات کا پری ویو نوٹی فیکیشن میں اس وقت تک ظاہر ہوتا رہے گا جب تک واٹس ایپ کھل نہیں جاتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version