Advertisement
Advertisement
Advertisement

علمائے کرام کی سعد رضوی سے ملاقات، احتجاج ختم کرنے کی درخواست

Now Reading:

علمائے کرام کی سعد رضوی سے ملاقات، احتجاج ختم کرنے کی درخواست
سربراہ ٹی ایل پی

سربراہ ٹی ایل پی

Advertisement

چئیرمین پنجاب قرآن بورڈ صاحبزادہ حامد رضا کی قیادت میں علمائے کرام کے وفد نے کالعدم جماعت تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی سے ملاقات کی جس میں علماء نے سعد رضوی کو احتجاج ختم کرنے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں علماء کرام نے کہا کہ انتشار اور جلاؤ گھیراؤ سے اپنے ملک کا نقصان ہوا، آپ سے درخواست ہے کہ امن وامان کی فضا قائم رکھی جائے اور لاہور کا دھرنا بھی ختم کیا جائے ۔

علمائے کرام نے سعد رضوی سے درخواست کی کہ وہ مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے کا کہیں اور اس سلسلے میں ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کریں۔

وفد میں صاحبزادہ حامد رضا، ثروت اعجازقادری، میاں جلیل شرقپوری، صاحبزادہ ابوالخیرزبیر اوردیگر شامل تھے۔

دوسری جناب حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دی جانے والی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے ملاقات کرنے والے پنجاب قرآن بورڈ کے چیئرمین صاحبزادہ حامدرضا کا بیان سامنے آگیا۔

Advertisement

 کوٹ لکھپت جیل میں سعد رضوی سےملاقات کے بعد صاحبزادہ حامدرضا نے اپنے بیان میں کہا کہ سعد رضوی نے کارکنان سےپرامن رہنےکی اپیل کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پیش رفت ہوئی ہے اور مذاکرات کااگلادوربھی جلد شروع ہوگا،امید ہے مذاکرات میں جو طے ہوگا حکومت اس پرعمل کرے گی۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عید الفطر پر چلنے والی خصوصی 4 ٹرینوں کے شیڈول کا اعلان
سینیٹ انتخابات کیلئے 7 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے
پاکستان اور ایران کا دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق
سینٹ انتخابات ؛ الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی
مس انفارمیشن اور فیک نیوز پر قابو پانے کی ضرورت ہے، عطاءاللہ تارڑ
خیبرپختونخوا 93 فیصد اخراجات کیلئے وفاق پر انحصار کرتا ہے، مشیر خزانہ
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر